بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میں نے سندھ اسمبلی کا تماشہ اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا: قائم علی شاہ

سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ جس وقت سندھ اسمبلی میں واقعہ پیش آیا وہ وہیں موجود تھے اور اُنہوں نے خود اپنی آنکھوں سے پورا تماشہ دیکھا تھا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائم علی شاہ نےکہا کہ اسمبلی میں کل ہونے والے لڑائی جھگڑے کی مذمت کرتا ہوں۔

قائم علی شاہ نے کہا کہ اسمبلی میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کی انکوائری کا کہا ہے۔

تحریک انصاف کے ناراض اراکان سندھ اسمبلی اسلم ابڑو اور شہریار شر نے ایک بار پھر اپنے اغوا کا تاثر رد کردیا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ ایسا نہیں ہوتا کہ ممبر کو اٹھا کر لے جائیں۔

واضح رہے کہ ایوان بالا سینیٹ کی 37 نشستوں کے لیے انتخابی میدان سج گیا، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ کا عمل کسی وقفے کے بغیر شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی سے اپنے منحرف ممبر کریم بخش کو گاڑی میں بٹھا کر ساتھ لے گئے۔

اسلام آباد کی 2، خیبر پختونخوا کی 12، سندھ کی 11 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں جبکہ پنجاب کی تمام 11نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

قومی اسمبلی میں پہلا ووٹ حکومتی جماعت پی ٹی آئی کے میاں شفیق آرائیں نےکاست کیاجبکہ دوسرا ووٹ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے ڈالا، بلاول بھٹو زرداری بھی ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ اسٹیشن میں موجود ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.