کالعدم تنظیم کے سابق کمانڈر گلزار امام شنبے کا کہنا ہے کہ میں نے جس راستے کا انتخاب کیاتھا وہ غلط تھا، ہمارے مسائل کا پُرامن حل ممکن ہے۔
کوئٹہ میں وزیرِ داخلہ بلوچستان ضیاء اللّٰہ لانگو کے ہمراہ کالعدم تنظیم کے سابق کمانڈر گلزار امام شنبے نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے حقوق کی جنگ صرف آئینی اور سیاسی حوالے سے ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ریاست ماں کا کردار ادا کرتے ہوئے اصلاح کا موقع دے گی۔
گلزار شمبے نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ ریاستی اداروں کو بلوچستان کے مسائل کا ادراک ہے، وہ سنتے ہیں، لڑائی میں اپنا وقت ضائع نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دونوں جانب سے جتنے بھی لوگ شہید ہوئے اس پر معافی کا طلب گار ہوں۔
اس موقع پر وزیرِ داخلہ بلوچستان ضیاء اللّٰہ لانگو نے کہا کہ مسائل بات چیت سے حل کیے جا سکتے ہیں، ریاست اور اداروں سے کھیلنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دی جا سکتی۔
Comments are closed.