بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میں نے آئین کا دفاع کیا اور سازش کا حصہ نہیں بنا، قاسم خان سوری

سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ میں نے آئین کا دفاع کیا اور سازش کا حصہ نہیں بنا۔

تحریک انصاف وسطی پنجاب کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب میں قاسم خان سوری نے کہا کہ غلام ابن غلام لوگ جنہوں نے گھٹنے ٹیکے ہوئے تھے، وہ اس سازش کاحصہ بنے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست سب سے اہم ہے، اس کے بعد آئین آتا ہے، میں نے اس آئین کا دفاع کیا، میں سازش کاحصہ نہیں بنا۔

سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ کس کے کہنے پر لوٹوں نے اپنا ضمیر بیچا، اتحادیوں نے ہمیں چھوڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کہا گیا مداخلت ہوئی ہے، یہ ملک 22 کروڑ عوام کا ملک ہے، جو اقبال کے فلسفہ خودی پر بنا ہے۔

قاسم خان سوری نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حکومت کے اتحادیوں میں وزارتوں کی تقسیم پر آپس میں لڑائیاں ہیں، یہ دست و گریباں ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.