بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میں جس جگہ ہوں وہاں 177 ایم پی ایز بھی موجود ہیں، عطاء اللّٰہ تارڑ

پنجاب کے وزیر داخلہ عطاء اللّٰہ تارڑ نے مسلم لیگ (ن) کے حمایتی ارکان پنجاب اسمبلی کی تعداد بتادی۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک کے میزبان حامد میر نے عطاء اللّٰہ تارڑ سے سوال کیا کہ آپ اس وقت جس جگہ موجود ہیں وہاں ان کے حمایتی ایم پی ایز بھی موجود ہیں؟ ن لیگ نے پارٹی کے اراکین پنجاب اسمبلی کو نجی ہوٹل میں جمع کرلیا

ذرائع مسلم لیگ(ن) کا کہنا ہے کہ ممبران اسمبلی آج رات 8 بجے ایئرپورٹ کےقریب نجی ہوٹل میں اجلاس میں شریک ہوں گے۔

 اس کا جواب دیتے ہوئے عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ آپ کی اطلاع درست ہے وہ جس جگہ موجود ہیں وہاں 177 ایم پی ایز بھی موجود ہیں اور وہ ایم پی ایز ادھر ہی قیام کریں گے۔

اسی پروگرام میں شریک تحریک انصاف کے وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ اس وقت حکومت اور اپوزیشن کے کئی ایم پی ایز حج پر گئے ہوئے ہیں، تو معلوم نہیں کہ عطاء تارڑ کے ساتھ 177 ایم پی ایز کس طرح موجود ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.