مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے شکوہ کیا ہے کہ میڈیا یکطرفہ خبریں چلا کر تعصب کا مظاہرہ کررہا ہے۔
کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ اسکرین پر تنظیم کا نام نہیں چلایا جاتا ایک مذہبی تنظیم لکھا جاتا ہے۔
مفتی منیب نے کہا کہ یہ ہمارا آزاد میڈیا ہے، ظاہر ہے اس میں ہدایات اور دینی طبقات کے ساتھ ان لبرل اداروں کی اپنی عصبیتیں اور نفرتیں بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی قریب میں بھی دھرنے دیے گئے اور سڑکیں بلاک کی گئیں لیکن ایسا طرز عمل اختیار نہیں کیا گیا۔
مفتی منیب نے کہا کہ جس کا مظاہرہ اب کیا گیا ہے، اس سے حکومت اور میڈیا کی عصبیت کا ہر ایک اندازہ لگا سکتا ہے۔
Comments are closed.