
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس، سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں نے میڈیا اتھارٹی بل کے روکنے کے لیے مشترکہ جدوجہد پر اتفاق کیا ہے۔
خیبر یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام پشاور پریس کلب میں میڈیا قوانین کے حوالے سے کنونشن ہوا۔
جس میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے قائدین شہزادہ ذوالفقار، افضل بٹ، ناصر زیدی، بخت زادہ یوسفزئی، خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدر فدا خٹک کے علاوہ سیاسی رہنماؤں غلام احمد بلور، نجم الدین خان، عنایت اللّٰہ خان سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم سے آزادی اظہار رائے کا حق چھینا جارہا ہے لیکن صحافت کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ہم میڈیا اتھارٹی بل کو مسترد کرتے ہیں۔
سینئر صحافیوں کا کہنا تھا کہ میڈیا اتھارٹی بل کسی صورت منظور نہیں ہونے دیں گے۔ عوام کو گونگا اور بہرا رکھنے کے لیے سازش کی جارہی ہے۔ میڈیا اتھارٹی کے خلاف کوئٹہ سے لانگ مارچ کا آغاز کیا جارہا ہے۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے صحافی برادری کو یقین دلایا کہ ان کی جہموری جدوجہد میں وہ ان کے شانہ بشانہ ہوں گے۔
Comments are closed.