میڈرڈ اوپن ٹینس کے ویمنز سنگلز میں ورلڈ نمبرون ایشلے بارٹی اور اسپین کی ان سیڈڈ پلیئر پاؤلہ بڈوسا سیمی فائنل میں پہنچ گئیں، مینز سنگلز میں رافیل نڈال نے پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
میڈرڈ اوپن کے کوارٹر فائنل میں ورلڈ نمبر ون آسٹریلیا کی ایشلی بارٹی نے جمہوریہ چیک کی پیٹرا کوویٹووا سے، پہلا سیٹ چھ، ایک سے اپنے نام کیا، کوویٹووا نے دوسرے سیٹ میں چھ تین سے کامیابی حاصل کی لیکن فیصلہ کن سیٹ، ایشلی بارٹی نے چھ تین سے جیت کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
دوسرے کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ کی بلینڈا بینچچ اسپینش کھلاڑی پاؤلہ بڈوسا سے اپ سیٹ شکست کھاگئیں۔ 23 سالہ پاؤلہ بڈوسا نے میجر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہلی مرتبہ جگہ بنائی ہے۔
مینز ایونٹ میں کلے کورٹ کے بادشاہ رافیل نڈال نے ہم وطن کارلوس الکاریز کو 1-6 اور 2-6 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
Comments are closed.