پاکستانی کونسلر کی کوششوں سے یورپین دارالحکومت برسلز کی ‘میل برسلز’ میونسپل کمیٹی پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ 600 فیملیز کےلیےامداد فراہم کر رہی ہے۔
یورپ بھر میں ‘ 1000 برسلز کمیون’ وہ واحد میونسپل کمیٹی ہے، جس نے اپنی سطح پر امداد کا یہ فیصلہ کیا ہے۔
یہ بات اس میونسپل کمیٹی کے واحد پاکستان نژاد کونسلر ناصر چوہدری نے نمائندہ جنگ کو بتائی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کے بعد جہاں کمیونٹی نے اپنے سیلاب زدہ بھائیوں کی مدد کےلیے کو ششیں کیں، وہیں برسلز کی سب سے معروف اور مرکزی میونسپل کمیٹی نے بھی اجلاس میں اپنی سطح پر پاکستان میں مدد کرنے کا فیصلہ کیا۔
جس کے تحت پاکستان میں نوشہرہ اور چارسدہ کے علاقوں میں ہینڈی کیپ انٹرنیشنل کے تعاون سے 600 فیملیز کو ابتدائی ضروریات فراہم کی گئیں، اس حوالے سے ان کی مستقبل کی ضروریات پوری کرنے کےلیے بھی تعاون کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
یہ یورپ بھر میں میونسپل کمیٹی کی سطح پر امداد فراہم کرنے کا پہلا واقعہ ہے۔
اس حوالے سے اسی میونسپل کمیٹی میں پہلے پاکستانی نژاد کونسلر ناصر چوہدری نے میئر فلپ کلاز اور انٹرنیشنل ریلیشنز کے ذمہ دار کونسلر کی اس کوشش کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے انسانیت کےلیے ایک اہم عطیہ قرار دیا ہے۔
Comments are closed.