عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی پیرس کے فائیو اسٹار ہوٹل میں لُٹنے سے بال بال بچ گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیونل میسی فرانس کے دارالحکومت پیرس کے جس ہوٹل میں فیملی کے ہمراہ مقیم تھے اسی ہوٹل میں چوروں نے تین کمروں کا صفایا کیا ۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق چور پیرس کے فائیو اسٹار ہوٹل میں بالکونی کے ذریعے اترے اور تین کمروں سے قیمتی اشیاء چرا کر فرار ہوئے ۔
لیونل میسی بھی گزشتہ ماہ سے اسی ہوٹل میں اپنی بیوی اور تین بیٹوں کے ہمراہ قیام پذیر ہیں مگر خوش قسمتی سے چوروں نے ان کی منزل کا رخ نہیں کیا۔
Comments are closed.