بدھ 5؍جمادی الاول 1444ھ 30؍نومبر 2022ء

میرے پاس موجود 30 فیصد انگلش ختم ہو گئی: نسیم شاہ

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے انگریزی میں سوال پوچھنے والے صحافی کو دلچسپ جواب دے دیا۔

گزشتہ روز نسیم شاہ کی جانب سے راولپنڈی میں کی گئی پریس کانفرنس کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں ایک صحافی کو نسیم شاہ سے انگریزی میں سوال پوچھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے انگلش میں سوال کیا جس کا نسیم شاہ نے جواب دیا، اسی صحافی نے دوبارہ انگریزی میں سوال کیا تو فاسٹ بولر نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ بھائی میرے پاس صرف 30 فیصد انگلش ہے وہ بھی اب ختم ہو گئی ہے۔

نسیم شاہ کی بات سن کر پریس کانفرنس کے شرکاء نے زوردار قہقہہ لگایا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے کرکٹر جیمز اینڈرسن کا اس عمر میں کھیلنا بہت بڑی بات ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے کہا کہ اب آخری 2 سوال ہوں گے، 1 اردو اور دوسرا انگلش میں ہو گا۔

جس پر نسیم شاہ کو کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ خدا کا نام لو۔

گزشتہ روز راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نسیم شاہ نے یہ بھی کہا تھا کہ انگلینڈ کے کرکٹر جیمز اینڈرسن کا اس عمر میں کھیلنا بہت بڑی بات ہے، وہ ایک لیجنڈ ہیں، ان سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.