سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے والد آصف علی زرداری کی سالگرہ کے موقع پر شیئر کیے جانے والے پیغام میں کہا کہ میرے والد کبھی خوف سے دُبک کر نہیں بیٹھے، وہ جمہوریت کے لیے جد و جہد کی اعلیٰ مثال ہیں۔
بختاور بھٹو زرداری کی جانب سے مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے والد آصف علی زرداری کے لیے ایک ٹوئٹ کیا، ٹوئٹ میں 14مئی 1991 کی ایک یادگار تصویر بھی ہے جس میں ننھی بختاور پولیس وین میں بیٹھے اپنے والد سے ہاتھ ملا رہی ہیں۔
بختاور بھٹو زرداری نے تصویر شیئر کرتے ہوئے والد کی بہادری اور جرات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا، بختاور بھٹو نے لکھا کہ ’بہادری کے ساتھ خود پر لگنے والے سب ہی الزامات کا سامنا کیا، شہید ذوالفقار علی بھٹو کو قید میں رکھا گیا اور مار دیا گیا، یہ سب ایک وزیر اعظم کے ساتھ کیا گیا، کوئی نہیں جانتا تھا کہ ضیاء ملک کے ساتھ کیا کرے گا۔‘
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ’اُن کے والد ڈرپوک نہیں تھے ، نہ ہی خوف کے مارے چُھپ کر بیٹھنے والوں میں سے ہیں۔‘
بختاور بھٹو نے کہا کہ اُن کی والدہ اور والد جد و جہد اور جمہوریت کی اعلیٰ مثال ہیں اور تاریخ نے یہ ثابت کیا ہے۔‘
واضح رہے کہ آج 26 جولائی کو پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری اپنی 66ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
Comments are closed.