قومی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اپنی بولنگ میں سوئنگ کے ساتھ اسپیڈ کو اہم قرار دیدیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ ہارڈ بال کرکٹ کھیلوں گا۔
فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ہارڈ بال کا پہلا گیند عبدالقادر اکیڈمی میں کروایا تھا، جونیئر لیول پر اچھی کرکٹ کھیلی جس کے بعد مجھے مواقع ملے۔
نسیم شاہ نے کہا کہ بطور فاسٹ بولر میرے لیے سوئنگ کے ساتھ اسپیڈ اہم ہے، 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زائد سوئنگ کرنے کے لیے کافی محنت کرنا پڑتی ہے۔
Comments are closed.