ہفتہ یکم جمادی اوّل 1444ھ 26؍نومبر2022ء

26 نومبر کو فیض آباد مکمل بند رہے گا، آئی جی اسلام آباد کا فیصلہ

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی زیر صدارت پولیس افسران کا اجلاس ہوا، جس میں 26 نومبر کو فیض آباد مکمل بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فیض آباد پر پولیس، ایف سی اور رینجرز کی نفری تعینات کی جائے گی، ایف سی کے مزید 1500 اہلکار بھی بلائے جائیں گے۔

تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے موقع پر ٹریفک کے لیے متبادل پلان نافذ ہوگا، اندرون شہر ٹریفک رواں رہے گی۔

فیض آباد بس اڈہ اور مارکیٹ بھی جلسے کے دوران بند ہوگا، آئی جے پی روڈ کو ٹریفک کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.