ہفتہ15؍جمادی الاول 1444ھ10؍دسمبر 2022ء

میرے خلاف جھوٹے مقدمہ میں عمران خان کا ہاتھ تھا، رانا ثناء

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ میرے خلاف جھوٹا کیس بنایا گیا تھا، یقین تھا حق اور سچ کی فتح ہوگی۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جو دعوے کیے گئے تھے، ان کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے رواں ماہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ میرے خلاف جھوٹا مقدمہ بنانے میں صرف اور صرف عمران خان نیازی کا ہاتھ تھا، اس کےلیے پہلے اسلام آباد پولیس پر دباؤ ڈالا گیا۔

رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ میرے خلاف مقدمہ بنانے کے دباؤ پر اسلام آباد پولیس کے آئی جی نے انکار کیا تو اُس کے بعد یہ کام اے این ایف سے کرایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے میرے سامنے تسلیم کیا تھا یہ معاملہ غلط ہوا ہے، اُنہوں نے مجھ سے وعدہ کیا کہ میں اسے ختم کراؤں لیکن بعد میں انہیں وقت ہی نہیں مل سکا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف اداروں کے خلاف بیانات دینے پر کیس درج ہے، اُن کے ساتھ قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کے فارم ہاؤس میں غیر قانونی تعمیرات تھیں اس لیے سیل کیا۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ جب تک چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے بات نہیں ہوگی، ہم مفروضوں پر فیصلہ نہیں کریں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم چوہدری پرویز الہیٰ کو پیشکش نہیں کریں گے، اگر ایسی صورتحال پیدا ہوتی تو غور کیا جاسکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.