مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ان کی اور حمزہ شہباز کی سوچ مختلف ہے لیکن پارٹی کے سربراہ نوازشریف ہی ہیں، کنٹونمنٹ الیکشنز میں ڈکٹیٹرشپ دور سے بھی برے حربے استعمال کیے گئے لیکن ن لیگ کو بڑی کامیابی ملی۔
لاہور میں مسلم لیگ ن ساہیوال ڈویژن کا تنظیمی اجلاس ہوا، جس میں اویس لغاری نے بریفنگ دی۔
مریم نواز کا اپنےخطاب میں کہنا تھا کہ ن لیگ میں سوچ اور نظریات مختلف ہو سکتے ہیں لیکن آخری فیصلہ نوازشریف کا ہی قابل قبول ہوگا۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ حکومت نے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا، ہم نے تھانے کچہریاں بھی بھگتیں، چوری شدہ مینڈیٹ کی حکومت کا انتقام تحریک نجات سے کہیں زیادہ ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اگر آئین اور قانون کی حکمرانی نہ ہوئی اور عوام کو روزگار نہ ملا تو ملک خانہ جنگی کا شکار ہو جائے گا۔
رانا ثنا اللّٰہ اور اویس لغاری کا کہنا تھا کہ صوبائی حلقوں میں تنظیمیں مکمل کرلی ہیں اب یونین کونسل سطح پر تنظیمیں مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔
Comments are closed.