i am an outgoing person normal girl height to love someone like you single males over 30 hurry up in chinese

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برطانوی عدالت نے مجھے اور نواز شریف کو بےگناہ ثابت کیا، شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ برطانوی عدالتی فیصلے نے مجھے اور نواز شریف کو ہی بےگناہ ثابت نہیں کیا، بلکہ پاکستان کا نام بھی سرخرو کردیا۔

رپورٹ کے مطابق شہباز شریف اور ان کے خاندان کے بینک اکاؤنٹس میں منی لانڈرنگ، کرپشن اور مجرمانہ سرگرمی کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔

برطانوی عدالت کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عاجزی سے اللّٰہ کے حضور سربسجود ہوں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سچ کی طاقت یقیناً تمام جھوٹ، من گھڑت کہانیوں، کردار کشی سے بڑھ کر ہوتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.