میرپور خاص میں ٹریفک پولیس کو دھمکیاں دینے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف ٹریفک انچارج کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق گاڑیوں کی چیک کے دوران ملزم نے موبائل فون سے ٹریفک پولیس کی ویڈیو بنانا شروع کی۔
مقدمے کے مطابق ٹریفک پولیس نے اس پر ملزم کو منع کیا تو اس نے ٹریفک اہلکاروں سے ہاتھا پائی اور بدتمیزی کی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.