میرپور خاص میں بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج رشوت لے کر تبدیل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
چیئرمین بورڈ برکت علی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر غلام علی سمیت 4 افسران کو معطل کر دیا۔
بورڈ کے 8 دیگر افسران و اہلکاروں کے بھی تبادلے کردیے گئے۔
چیئرمین بورڈ نے بتایا کہ بارہویں جماعت کے نتائج رشوت لے کر بدلے گئے، والدین نے شکایت کی تھی جو طلبہ پڑھتے نہیں تھے، انہوں نے امتحانات میں اوّل پوزیشن حاصل کی۔
سیکریٹ برانچ کا ریکارڈ چیک کرنے پر بڑے پیمانے پر جعلسازی سامنے آئی۔
Comments are closed.