بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میاں جاوید لطیف کے حلف نہ اٹھانے کی وجہ سامنے آگئی

رہنما مسلم لیگ ن میاں جاوید لطیف کے وزارت کا حلف نہ اٹھانے کی وجہ سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق میاں جاوید لطیف اوکاڑہ میں سیاسی مصروفیت کے باعث اسلام آباد نہیں آسکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے ہفتے کو اوکاڑہ میں ریلی اور جلسے سے خطاب کرنا ہے، میاں جاوید لطیف مریم نواز کے جلسوں کے چیف آر گنائزر ہیں۔

نئی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے، قائم مقام صدر، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔

وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ایوانِ صدر اسلام آباد میں ہوئی، جہاں ن لیگ اور اتحادیوں پر مشتمل کابینہ کے ارکان نے حلف اٹھا لیا، تاہم پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ن لیگی رہنما میاں جاوید لطیف نے حلف نہیں اٹھایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.