وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال پر چئیرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) امجد علی نون کے الزامات کے معاملے پر میاں اسلم اقبال نے چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی امجد نون کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔
لیگل نوٹس میاں اسلم اقبال نے اپنے وکیل حفیظ الرحمٰن چوہدری کے ذریعے بھجوایا۔
نوٹس میں کہا گیا کہ امجد نون نے ایل ڈبلیو ایم کے ٹھیکوں میں کرپشن کے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے۔
نوٹس کے مطابق میاں اسلم اقبال کو وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایل ڈبلیو ایم سی کے معاملات میں بہتری کے لیے ذمہ داری دی۔
میاں اسلم اقبال کے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ 14 روز میں الزامات پر معافی نہ مانگی تو ان کے خلاف عدالت میں کیس دائر کردیا جائے گا۔
Comments are closed.