میانمار بینکس ایسوسی ایشن نے بتایا کہ میانمار میں موجود تمام بینک بند کردیئے گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق میانمار میں آج صبح 3 بجے سے انٹرنیٹ اور مواصلاتی رابطوں میں خلل پیدا ہونا شروع ہو گیا تھا، ینگون شہر میں فوج نے سٹی ہال کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، سٹی ہال میں کئی فوجی ٹر ک دیکھے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ میانمار میں متنازع انتخابی نتائج کے بعد فوج اور سول حکومت میں سخت کشیدگی تھی۔
فوج کی جانب سے تجویز دی گئی تھی کہ اگر گزشتہ سال ہونے والے الیکشن کے ووٹ فراڈ کا معاملہ حل نہیں کیا گیا تو میانمار کا کنٹرول فوج سنبھال لے گی۔ میانمار کی فوج نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کیے تھے۔
Comments are closed.