بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج جاری، زخمی خاتون دم توڑ گئی

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، 9 فروری کو ہونے والے مظاہرے میں زخمی ہونے والی 20 سالہ خاتون دم توڑ گئی۔

دوسری جانب امریکا کے بعد برطانیہ اور کینیڈا نے میانمار کے حکمران جرنیلوں پر مختلف پابندیاں عائد کردیں۔ جب کہ جاپان اور آسٹریلیا نے جمہوریت کی بحالی کامطالبہ کیا ہے۔

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ دنوں مظاہرے میں سر میں گولی لگنے سے زخمی ہونےوالی خاتون آج اسپتال میں دم توڑ گئیں، زخمی خاتون کو 9 فروری کو اسپتال لایا گیا تھا۔

دوسری جانب میانمار پولیس نے مظاہرے کے مرکزی مقام کو سیل کردیا ہے، سیکڑوں مظاہرین پولیس کی جانب سے کھڑی کردہ رکاوٹوں کے مقام پر جمع ہیں۔ 

ینگون میں ایک اور مقام پر ہزاروں افراد کا فوجی بغاوت کیخلاف مظاہرہ جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.