بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میانمار میں جمہوریت کی بحالی کے لیے عوام کا احتجاج جاری، کیرن میں فائرنگ، طالب علم زخمی

میانمار میں جمہوریت کی بحالی کا مطالبہ لئے عوام سڑکوں پر موجود ہیں۔ جبکہ کیرن اسٹیٹ میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک طالب علم زخمی ہوگیا۔ 

ادھر امریکا نے میانمار کی فوج کے زیر انتظام مزید کمپنیوں پر پابندیاں لگانے کیلئے غور شروع کردیا۔

ینگون میں احتجاجی مارچ کیا گیا اور منڈالے میں طبی ملازمین نے فوجی بغاوت کیخلاف مظاہرہ کیا۔

کیرن اسٹیٹ میں مظاہرین کو روکنے کے لیے سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کردی، گولی لگنے سے ایک طالب علم زخمی ہوگیا۔ میانمار میں گزشتہ روز کاروبار بند رکھ کر خاموش احتجاج کیا گیا تھا۔

دوسری جانب امریکا میانمار کی فوج کی مزید کمپنیوں پر پابندیاں لگانے اور ان کے اثاثے منجمد کرنے پر غور کررہا ہے۔

میانمار میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 286 ہوچکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.