بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میانمار فوج کے ہاتھوں ایک دن میں 90 شہری ہلاک

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف عوام کا احتجاج جاری ہے، مختلف شہروں میں مظاہروں پر فوجی طاقت کے استعمال سے گزشتہ روز کم از کم 90 مظاہرین ہلاک ہوگئے۔

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر سیکیورٹی فورسز کا بدترین تشدد جاری ہے۔

امریکا اور برطانیہ سمیت 12 ملکوں نے میانمار میں کریک ڈاؤن کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

میانمارمیں فوجی بغاوت کیخلاف عوام کا احتجاج جاری ہے،مختلف شہروں میں مظاہروں پر فوجی طاقت کے استعمال سے 16مظاہرین ہلاک جبکہ کم ازکم 10مظاہرین زخمی ہوگئے۔

اس حوالے سے تفتیش کار اقوام متحدہ نے کہا کہ فوج میانمار میں اجتماعی قتل کررہی ہے۔

واضح رہے کہ میانماز میں سیکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن میں اب تک 320 سے زائد افراد مارے جاچکے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.