بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میانمار: فوجی جنتا نے 4 جمہوریت پسند کارکنان کو پھانسی دے دی

میانمار کی فوجی حکومت نے دو جمہوریت پسند کارکنان سمیت 4 افراد کو دہشتگردی کے الزامات کے تحت سزائے موت دے دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کئی دہائیوں بعد میانمار میں کسی مجرم کو سزائے موت دی گئی ہے۔

انسانی حقوق کے ادارے کے مطابق فروری 2021 میں عنان اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اب تک فوجی حکومت 114 افراد کو سزائے موت سنا چکی ہے۔

ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے ملک میں بم دھماکے کیے اور عام شہریوں کو مخبر قرار دے کر قتل کیا۔

انہیں رواں برس جنوری میں سزائے موت سنائی گئی تھی، ایک ملزم نے پچھلے مہینے بتایا تھا کہ اس کی اپیل مسترد کر دی گئی ہے۔

میانمار میں اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق ٹام اینڈریوز نے کہا کہ ان افراد کو ملٹری ٹریبونل نے وکیل اور اپیل کے حق کے بغیر مقدمہ چلا کر سزا سنائی جو بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.