بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے معاملات تنازع کی شکل اختیار کرنے لگے

پاکستان ہاکی فیدریشن (پی ایچ ایف) کے عہدیداران کو ڈی نوٹیفائی اور 4 رکنی کمیٹی بنانے کے معاملہ کے بعد فیڈریشن کے معاملات تنازع کی شکل اختیار کرنے لگے۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی جانب سے سابق صدر قرار دیے جانے والے خالد سجاد کھوکھر نے ایک بار پھر منظور جونیئر کو قومی سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔

پی ایس بی کے پہلے پی ایچ ایف کے عہدیداران کو ڈی نوٹیفائی اور بعد میں 30 روز کے اندر انتخابات کرانے کے لیے 4 رکنی کمیٹی کے اعلان کے بعد فیڈریشن کے معاملات تنازع کی شکل اختیار کر گئے ہیں۔

آصف باجوہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں سیکریٹری پی ایچ ایف کے کمرے میں موجود رہے جبکہ سابق صدر خالد سجاد کھوکھر کامن ویلتھ گیمز کے لیے برمنگھم جا چکے ہیں۔

خالد سجاد کھوکھر نے آصف باجوہ کے مستعفی ہونے کا دعویٰ کیا لیکن آصف باجوہ کے قریبی ذرائع نے مستعفی ہونے کی اطلاعات کو غلط قرار دیا۔

خالد سجاد کھوکھر نے پی ایس بی کے دونوں نوٹیفکیشنز کو تسلیم نہیں کیا اور ڈی نوٹیفائی ہونے کے بعد آصف باجوہ کی جگہ سعید خان کو سیکریٹری کی ذمے داریاں دینے کا اعلان کیا۔

پی ایس بی نے کوئی لیٹر واپس نہیں لیا اور اپنے فیصلوں پر قائم ہے لیکن خالد سجاد کھوکھر فیصلوں میں مصروف ہیں، 2 ہفتے قبل کلیم اللّٰہ کو چیئرمین سلیکشن کمیٹی مقرر کیا جبکہ منظورجونیئر کو جونیئر ٹیم کا مینجر مقرر کیا اور اب پھر خالد سجاد کھوکھر نے منظورجونیئر سے چیئرمین سلیکشن کمیٹی کے طور پر خدمات ادا کرنے کا کہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.