میانمار میں فوجی بغاوت کیخلاف شہریوں کا احتجاج جاری ہے۔
سول نافرمانی کی تحریک اور مظاہروں کو روکنے کیلئے فوج نے مسلسل دوسری رات بھی ملک بھر میں انٹرنیٹ کی فراہمی منقطع رکھی۔
حالیہ دنوں ینگون سمیت دیگر شہروں میں فوجی کی نفری بھی بڑھائی گئی ہے جبکہ رواں ہفتے آنگ سان سوچی کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعےعدالت میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔
اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہا ہے کہ میانمار میں نیٹ ورک بند ہونےسے بنیادی جمہوری اصولوں کو نقصان پہنچا ہے۔
Comments are closed.