بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میانمار:جمہوریت کی بحالی کیلئے ٹریڈ یونین کی اپیل پرملک گیر ہڑتال

میانمار میں جمہوریت کی بحالی کے حق میں ٹریڈ یونین کی اپیل پر ملک بھر میں ہڑتال ہے۔

ینگون میں احتجاج میں شہریوں کی شرکت کو روکنے کے لیے جگہ جگہ چیکنگ کی جارہی ہے جبکہ کئی مقامات پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فائرنگ کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔

آسٹریلیا اور نیپال میں میانمار کے سفارت خانے کے باہر احتجاج کیا اور شرکا نے جمہوریت کی بحالی کا مطالبہ کیا۔

گزشتہ روز میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد سے اب تک کا سب بڑا احتجاج کیا گیا جبکہ ینگون میں احتجاج میں شریک تین افراد کو سیکیورٹی فورسز نے گرفتار بھی کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.