اتوار 19؍شعبان المعظم 1444ھ12؍مارچ 2023ء

میئر کراچی کا ہو یا لاڑکانہ کا، بااختیار ہونا چاہیے، فیصل سبزواری

وفاقی وزیر فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ میئر کراچی کا ہو یا لاڑکانہ کا، بااختیار اور وسائل کے ساتھ ہونا چاہیے۔

کراچی میں ری امیجننگ پاکستان تقریب سے خطاب میں فیصل سبزواری نے کہا کہ سڑکیں بنانا اور پانی دینا وزیراعلیٰ کا کام نہیں ہے۔

سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی بحران ہے، ہمیں اپنی غلطیوں کا ادراک کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو سہولیات فراہم کرنا میئر کا کام ہے، میئر کراچی کا ہو یا لاڑکانہ کا بااختیار اور وسائل کے ساتھ ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کچھ لوگوں کو لگتا ہے کہ کراچی کی درست مردم شماری ہوگئی تو ہم مارے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاق سے صوبے میں پیسے آجاتے ہیں مگر صوبوں سے شہروں کو نہیں ملتے، اٹھارہویں ترمیم کے بعد وفاق سے شہروں کو پیسے نہیں ملتے۔

فیصل سبزواری نے یہ بھی کہا کہ بلدیاتی قوانین سے متعلق 4 ترامیم ایوان میں جمع کرواچکا ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.