ملک میں مہنگائی سے پیدا صورتحال پر پنجاب اسمبلی کے ارکان بھی احتجاج کے لئے نکل آئے۔
ارکان پنجاب اسمبلی سبزیاں، روٹیاں اٹھا لائے اور مہنگائی کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔
رکن اسمبلی راحیلہ خادم چوڑیاں لے آئیں تو ایم پی اے مرزا محمد جاوید اجلاس میں شرکت کے لیے سائیکل پر پہنچے۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ سائیکل پر پارلیمنٹ جائیں گے، وہ تو نہیں گئے لیکن ہم سائیکل پر پنجاب اسمبلی آگئے ہیں۔
Comments are closed.