بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شعیب اختر کا پاکستان کو اسپنرز کے زیادہ استعمال کا مشورہ

پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف اسپنرز کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

شارجہ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ورلڈ کپ کے ٹی 20 میچ کی ٹاس کے بعد شعیب اختر اور مرینہ اقبال نے اظہار خیال کیا۔

شعیب اختر نے کہا کہ شارجہ کی وکٹ آسان نہیں ہے، گیند بیٹ پر مشکل سے آئے گا، پاکستان کو اسپنرز کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیے۔

انہوں نے کپتان بابراعظم کے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔

مرینہ اقبال کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے پاس ٹیکنیکل کھلاڑی ہیں، گرین شرٹس کو کیویز کے خلاف میچ میں محنت کی ضرورت پڑے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.