گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ مہنگائی کا زور ٹوٹ رہا ہے، پیٹرول کی قیمتیں اور ڈالر کی قدر گر رہی ہے۔
لودھراں میں میڈیا سے گفتگو میں میاں بلیغ الرحمان نے کہا کہ شہباز شریف اور اتحادی حکومت نے ملک کو بدترین مالی مشکلات سے نکالا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج پاکستان دیوالیہ ہونے کے خطرے سے باہر ہے، مہنگائی کا زور ٹوٹ رہا ہے، پٹرول کی قیمتیں اور ڈالر نیچے آرہا ہے۔
گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ چیزیں کنٹرول ہوتی نظر آرہی ہیں، گزشتہ ضمنی الیکشن کے رزلٹ کو تسلیم کیا تھا اب بھی کریں گے، میں نہ مانوں پی ٹی آئی کا خاصہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے بیان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے، پاکستان ایک ذمے دار ایٹمی ملک ہے۔
Comments are closed.