پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے تحت مہنگائی پر حکومت کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔
سوات کے علاقے مینگورہ میں مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور احتجاجی ریلی بھی نکالی۔
چمن میں مہنگائی کے خلاف (ن) لیگ، جے یو آئی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے کارکنوں نے شہدا چوک پر دھرنا دیا۔
ملتان میں (ن) لیگ یوتھ ونگ نے احتجاجی مظاہرہ کیا، علاوہ ازیں ٹنڈوالہٰ یار میں جمعیت علمائے اسلام ( ف) نے احتجاجی ریلی نکالی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.