ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مہنگائی قانون سازی سےکم نہیں ہوتی اگر قانون سازی سے مہنگائی کم ہوتی تو ہم کل قانون لے آتے جبکہ چارٹرآف ڈیموکریسی میں بھی یہی مطالبہ ہے۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ اوپن بیلٹ کے ذریعے الیکشن کی کوشش کررہے ہیں قوم کوسمجھنےکی ضرورت ہےہم کیوں ایسا کررہے ہیں جبکہ سینیٹ الیکشن میں خریدوفروخت ہوتی ہے اور پچھلےسینیٹ الیکشن میں منڈیاں لگی تھیں۔
شاہ محمودقریشی کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی نےاس کا نوٹس لیا ہے اور سمجھتےہیں یہ عوام کےساتھ صحیح نہیں ہوا اور چارٹرآف ڈیموکریسی میں بھی یہی مطالبہ کیا ہے جبکہ پوری قوم دیکھےگی دودھ کادودھ پانی کاپانی ہوجائےگا اور پتاچل جائےگاکون ووٹ فروخت اورکون شفاف الیکشن چاہتاہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کیلئےہمارے پاس دوتہائی اکثریت نہیں اس لیے کچھ ماہرین نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم درکار ہے جبکہ کچھ ماہرین نےکہا نہیں لیکن سپریم کورٹ کاجوبھی فیصلہ ہوگاکھلےدل سےتسلیم کریں گے۔
وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ پیسہ چلنا عوام کے اعتماد کا سودا کرنے کے مترادف ہے جبکہ بعض عناصر کو غیر ملکی طاقتوں کی پشت پناہی حاصل ہے اور وہ انتشار چاہتے ہیں۔
اپوزیشن جماعتوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی میثاق جمہوریت میں کیے وعدے سے مکر رہے ہیں جبکہ ساری قوم جانتی ہے کہ کون کرپٹ طریقے روکنا اور کون خرید و فروخت چاہتا ہے، سینیٹ وفاق کی علامت ہیں۔
دوسری جانب خطاب شروع کرنے سے پہلے ایک شہری اسٹیج پر چڑھ گیا ، جس پر شاہ محمود قریشی نے شہری کو اسٹیج سے اتار دیا جبکہ شہری نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ سے صرف یہ کہا کہ ہمیں آٹا مہنگا مل رہا ہے ہم نے آپکو ووٹ دیا ہے۔
خیال رہے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کے ٹو کی چوٹی پر کوہ پیماؤں نے پاکستان کا جھنڈا لہرایا ہے بدقسمتی سے واپسی پرکچھ لوگوں کا کوہ پیماؤں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے جبکہ اس مہم میں مختلف ممالک کے کوہ پیماء شامل ہیں جس میں آئس لینڈ کا نامور کوہ پیماء بھی شامل ہےاور آئس لینڈ کے وزیرِ خارجہ سے کوہ پیما کی تلاش سے متعلق بات ہوئی، جیسے ہی کوئی اطلاع ملے گی میں ان کو آگاہ کروںگا۔
وزیرخارجہ کا مزید کہناتھاکہ آرمی ہیلی کاپٹر اور ماہرین لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش میں مصروف ہیں، دعا کریں کوئی اچھی خبر ملے۔
The post مہنگائی قانون سازی سے کم نہیں ہوتی، شاہ محمود قریشی appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.