وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عوام نے آج ان کو مسترد کیا ہے، مہلت ان کو عوام نے دی ہے۔
جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ناکام سیاست کے ماتم کا اعلان کر کے عمران خان روانہ ہوئے۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اور رینجرز نے جس طرح فرائض انجام دیئے وہ قابل تحسین ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان پاکستان کی ترقی اور عوام کے روزگار کے خلاف ہے، وہ آج خالی ہاتھ گھر واپس گئے ہیں۔
خیال رہے کہ جناح ایونیو اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے اور انتخابات کے اعلان کیلئے 6 روز کی مہلت دی۔
عمران خان نے کہا کہ الیکشن کا اعلان اور اسمبلیاں تحلیل نہ کی گئیں تو وہ عوام کے ساتھ دوبارہ اسلام آباد آئیں گے۔
Comments are closed.