پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر کی جانب سے نیوزی لینڈ کے فیصلے پر افسردگی کا اظہار کیا گیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے دورۂ پاکستان کی منسوخی پر دُکھ ہے۔
مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان میں میرا تین سالہ قیام کافی یادگار رہا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی اسٹیڈیم میں پہلا ایک روزہ میچ شروع ہونے سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کیا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے اس اعلان کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ کے مطابق ان کی حکومت کو سیکیورٹی الرٹ ملے تھے ، جس کی وجہ سے ان کیلئے پاکستان کا دورہ جاری رکھنا ممکن نہیں تھا۔
اس صورتحال کے بعد نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم آج شام اسلام آباد سے خصوصی طیارے کے ذریعے روانہ ہوگی، طیارہ آج دوپہر کو اسلام آباد پہنچ رہا ہے ۔
Comments are closed.