سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران صوبائی وزیر مکیش چاؤلہ نے تقریر کے دوران اپوزیشن رہنما خرم شیر زمان سے ان کے ریٹ پوچھ لیے۔
شور شرابے کے ماحول میں آج ہوئے سندھ اسمبلی اجلاس میں مکیش چاؤلہ کی تقریر کے دوران اپوزیشن کی جملے بازیاں ہوتی رہیں۔
اجلاس کے دوران سینیٹ الیکشن میں خرید و فروخت کا تذکرہ بھی ہوا جس پر مکیش چاؤلہ نے خرم شیر زمان کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ اپنے ریٹ بتاؤ۔
صوبائی وزیر مکیش چاؤلہ نے مزید کہا کہ 12 بندے بھیجے تھے ان کا ریٹ بتاؤ، یہ کتوں کی بات کرتے ہیں، سرکاری گاڑیوں میں کتے ہم نہیں گھماتے۔
اجلاس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے شدید شور شرابے کے بعد اسپیکر نے سندھ اسمبلی کا اجلاس کل گیارہ بجے تک کیلئے ملتوی کردیا۔
Comments are closed.