بدھ 5؍صفر المظفر 1445ھ23؍اگست 2023ء

مکہ مکرمہ میں طوفان کیساتھ شدید بارش، تصویریں اور ویڈیوز وائرل

مسلمانوں کے لیے سب سے مقدس مقام، مکہ مکرمہ میں  گزشتہ شب طوفان کے ساتھ شدید بارش ہوئی جس کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

حرمین کی ریکارڈنگز اور خبروں کے لیے سب سے بڑے آن لائن تصدیق شدہ ایکس پیج پر طوفانی بارش کے مختلف مناظر شیئر کیے گئے ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موسلادھار بارش کے باوجود عازمین عمرہ خانہ کعبہ کا طواف کرتے رہے۔

مکہ مکرمہ میں موسلا دھار طوفانی بارش کے دوران مسجد الحرام میں ایمان افروز مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔

طوفانی بارش کے باوجود عازمین عمرہ طواف کرتے اور اللّٰہ تعالیٰ کی حمد وثناء بیان کر  رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طوفانی ہواؤں کے سبب اس دوران  مسجد الحرام کے صحن میں مختلف اشیاء اڑ رہی ہیں اور صفائی پر مامور عملہ توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے فرش پر پھسل رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسجد الحرام کے اطراف کی سڑکوں سمیت مکہ مکرمہ کے دیگر علاقے بھی زیر آب آ گئے ہیں۔

ایک ویڈیو میں طوفانی بارش کے دوران مکہ ٹاور کے اوپر بجلی چمکتی ہوئی بھی دیکھ جا سکتی ہے۔

حرمین شریفین کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زائرین اور نمازیوں کی سہولت کے لیے مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر پانی کی فوری نکاسی اور فرش خشک کرنے کو یقینی بنایا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.