بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مکاروں کے ٹولے کی چوری دن دیہاڑے پکڑی گئی ہے، عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مکاروں کے ٹولے کی چوری دن دیہاڑے پکڑی گئی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز اور مریم نواز دونوں نواز شریف کے شیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  حکومتی ترجمان پکڑے جانے کے باوجود ڈھٹائی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حاجی اور قیدی کے استقبال میں فرق رکھیں۔

حمزہ شہباز کی رہائی پر رد عمل دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کرپشن کر کے حاجی بن کر عوام کو پاگل نہ بنائیں۔

ان کا کہنا تھا  کہ مریم نواز حمزہ شہباز کو کارکن اور خود کو لیڈر کے روپ میں دیکھتی ہیں، پی ایس ایل کے بعد پی ایم ایل ن لیگ شروع ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.