مٹر ایک ایسی سبزی ہے جو لذت کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور ہے۔ یہ سبز رنگ کے چھوٹے بالز صحت مند زندگی گزارنے میں کیسے مدد کرتے ہیں.
مٹر کا دانہ بھلے دیکھنے میں چھوٹا ہے لیکن جب بات غذائیت کے ساتھ صحت کی آتی ہے تو مٹھی بھر مٹر اپنے اندر کئی غذائی اجزاء رکھتے ہیں۔
مٹر صحت کے کئی مسائل دور کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔ مٹر میں میگنیشیم، وٹامن کے، اے، سی اور بی بھی ہوتے ہیں۔
آنکھوں اور نظر کے لیے بہترین:
آدھا کپ مٹر میں انسانی جسم کو وٹامن اے کی یومیہ ضرورت کی مقدار کا 35 فیصد موجود ہوتا ہے جو آنکھوں اور اچھی نظر کے لیے ضروری ہے۔
مٹر کا استعمال کارنیا کو صاف رکھنے کے لیے ہے اور یہ وہ جزو بھی ہے جو آنکھوں میں پروٹین کی مقدار سے اندھیرے میں دیکھنے کی صلاحیت بڑھاتا ہے۔
مٹر کا استعمال ہاضمہ درست رکھتا ہے:
مٹر میں موجود ریشوں سے نظام انہضام میں بہتری آتی ہے۔ مٹر میں ایسا ریشہ موجود ہوتا ہے جو گزرنے والے فضلہ کو آسان اور تیز تر بنا کر قبض میں آسانی پیدا کرتا ہے۔
کینسر کے خطر ات میں کمی:
اصل میں ان خطرات سے بچاؤ کا بنیادی سبب اس کے اندر بنیادی طور پر اعلی اینٹی آکسیڈینٹ مواد کی موجودگی ہے جو کہ انسانی جسم میں نقصان دہ بیکٹیریا کو ختم کرتا ہے اور سوجن کو کم کرتا ہے۔
شوگر کے مریضوں کے لیے مفید:
مٹر بلڈ شوگر کی سطح کومستحکم کرنے میں بھی معاون ہوتے ہیں جو شوگر کے مرض کو قابو میں رکھنےکے لیے انتہائی ضروری ہے۔
Comments are closed.