آسٹریلیا کی فیشن ماڈل اور مِس یونیورس مقابلے کی فائنلسٹ سینا ویر 23 سال کی عمر میں چل بسیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق وہ 2022 میں ہونے والے مِس یونیورس مقابلے کی فائنلسٹ تھیں۔
رپورٹس کے مطابق سینا ویر آسٹریلیا میں 2 اپریل کو گھوڑے کی سواری کر رہی تھیں کہ اس دوران وہ گر گیا جس کے باعث انہیں شدید چوٹیں آئیں اور انہیں کئی ہفتے تک وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا تاہم وہ 4 مئی کو چل بسیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی ماڈل کی موت کی خبر ان کے اہل خانہ نے شیئر کی اور کہا کہ انہوں نے اسے لائف سپورٹ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سینا ویر نے سڈنی یونیورسٹی سے انگریزی اور نفسیات کی تعلیم میں ڈگری حاصل کر رکھی تھی۔
Comments are closed.