بھیرہ موٹروے انٹرچینج پر بس میں آگ لگ گئی، ڈرائیور کی حاضر دماغی نے بڑے حادثے سے بچا لیا۔
سرگودھا کے قریب قومی شاہراہ موٹروے پر چلتی مسافر بس کا ٹائر برسٹ ہونے کے بعد آگ لگ گئی۔ ڈرائیور نے فوری طور بس روک کر تمام مسافروں کو نیچے اتار دیا تھا، جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق مطابق موٹروے پر راولپنڈی سے لاہور جانے والی چلتی مسافر بس کا ایم ٹو بھیرہ انٹر چینج سے 2 کلو میٹر دور ٹائر برسٹ ہوا تو تمام مسافر گاڑی سے اترگئے۔
مسافروں کے اترتے ہی اچانک بس میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے بس مکمل طور پر جل گئی۔
ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔
Comments are closed.