بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

موٹر وے زیادتی کیس کی تفتیش بالکل درست اور سائنسی بنیادوں پر ہوئی، ڈئی آئی جی انویسٹی گیشن

موٹروے زیادتی کیس میں تفتیش کرنے والے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال کا کہنا ہے کہ کیس کی تفتیش بالکل درست اور سائنسی بنیادوں پر ہوئی، جبکہ پراسیکیوشن نے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان نے بتایا کہ 9 ستمبر 2020 کی رات موٹروے پر زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا، مجرمان نے خاتون کو رقم لوٹنے کے بعد زیادتی نشانہ بنایا۔

زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون بچوں کے ہمراہ ڈیفنس سے براستہ ایسٹرن بائی پاس گوجرنوالہ جارہی تھی کہ گاڑی کا پٹرول ختم ہونے پر وہ سڑک کنارے کھڑی ہوگئی، جہاں ملزمان نے پہلے اسے لوٹا اور پھر بچوں کو یرغمال بنا کر اس سے زیادتی کی۔

شارق جمال نے کہا کہ اللّٰہ نے اس کیس میں ریاست پاکستان کو سرخرو کیا، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب یومیہ بنیاد پر کیس سے متعلق رپورٹ لیتے رہے۔

پراسیکیوٹر عبدالجبارڈوگر نے کہا کہ مجرم سزا کے خلاف 7 روز میں ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرسکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.