تین روزہ گرینڈ ٹور کراچی گوادر موٹر سائیکل اور کار ریلی دوسرے روز گوادر پہنچ گئی، آج شرکاء گوادر شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے اور گوادر اسٹیڈیم میں کرکٹ میچ بھی کھیلیں گے ۔
کراچی سے شروع ہونے والی بائیکرز، کار، جیپ ریلی کا آج دوسرا دن ہے، موٹر سائیکلسٹ گوادر شہر میں پاکستانی سبز ہلالی پرچم تھامے ریلی میں شریک ہیں۔
گوادر میں مقامی افراد نے پاکستان زندہ باد کے نعروں سے ریلی کا استقبال کیا، ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ دیرپا قیام امن کیلئے کی گئی انتھک کاوش سے قیام امن کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔
اس ریلی میں اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے بائیکرز کے علاوہ بیرون ملک میں مقیم بائیکرز بھی شریک ہیں 45 بائیکر اور 50 کار ڈرائیور نے 650 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے گوادر میں موجود ہیں جہاں آج ساحل میرین ڈرائیو پر "پاکستان ریلی” بھی نکالی جائے گی۔
Comments are closed.