موٹر وے ایم 2 شدید دھند کے سبب لاہور سے خانقاہ ڈوگرہ تک بند کر دی گئی۔
موٹر وے حکام کے مطابق دھند کی وجہ سے ایم ون، پشاور ٹول پلازہ سے رشکئی تک بند کی گئی ہے۔
موٹر وے پولیس نے ڈرائیورز کو حکام کے ساتھ تعاون کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ موٹر وے پولیس کی جانب سے دھند کے سبب جاری کی گئی احتیاطی تدابیر میں کہا گیا ہے کہ ڈرائیوڑ حضرات اپنی گاڑی کی رفتار مناسب رکھیں، رات کے وقت سفر سے گریز کریں۔
موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑیوں میں سفر کرنے والے اپنی سواریوں میں فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں اور دوران سفر محفوظ فاصلہ قائم رکھیں۔
اس کے علاوہ دھند کی صورت میں ڈبل اشاروں(ہیزرڈ لائٹس ) کا استعمال کریں اور شدیددھند کی صورت میں کسی سروس ایریا، ہوٹل یا پیٹرول پمپ پر رک جائیں۔
Comments are closed.