موٹروے پولیس نے خلاف ورزیوں کے تدارک کے لیے نیا یونٹ تشکیل دیا ہے۔
سیکٹر کمانڈر کراچی فرحان احمد کے مطابق موٹروے پولیس کے نئے یونٹ کا نام ’اسپارٹرز‘ رکھا گیا ہے، جس نے این 5 پر کام بھی شروع کر دیا ہے۔
موٹروے حکام کے مطابق اسپارٹرز اوورہیڈ برجز اور پیدل پار کرنے والے پلوں پر تعینات کیے ہیں، جن کا کام لین کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرنا ہے۔
حکام کے مطابق ’اسپارٹرز‘ خلاف ورزیوں کی نشاندہی کر کے گراؤنڈ یونٹ کو بتائیں گے۔
فرحان احمد نے مزید کہا کہ گراؤنڈ پر تعینات موٹروے پولیس اہلکار خلاف ورزی پر چالان کریں گے، جو بھاری جرمانے کی صورت میں ہو گا۔
Comments are closed.