بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

کراچی میں پرسوں دوپہر کے بعد سے بارش نہیں ہوئی لیکن بارش سے ڈوبنے والے کچھ علاقوں سے پانی اب تک نہیں نکالا جاسکا۔ محکمہ موسمیات نے شہر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 14 جولائى سے مزید بارش ہو گی، کم ہوا کا دباؤ سندھ میں شدت کے ساتھ داخل ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 17 جولائى تک کراچى، حيدرآباد، بدين، ٹھٹہ، دادو، تھرپارکر، سانگھڑ اور دیگر شہروں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

یونس ڈھاگا نے کہا کہ 2009 کے این ایف سی ایوارڈ کے بعد صوبے امیر ترین بن گئے، سندھ کے محصولات میں 815 فیصد اضافہ ہوا۔ لیکن صوبائی بجٹ میں کراچی کا حصہ کم ہوگیا۔

سندھ، بلوچستان اور جنوبى پنجاب میں جمعرات سے مزيد مون سون بارشوں کى پيش گوئى کی گئی ہے، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

ژوب، زيارت، بارکھان، بولان، کوہلو، قلات، خضدار، لسبيلہ، سبی ڈیرا بگٹی، تربت اور پسنی میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش متوقع ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.