بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی نے پنجاب کے ضمنی انتخابات کی ووٹر لسٹیں چیلنج کر دیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما یاسمین راشد نے ضمنی انتخابات کی ووٹر لسٹیں لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیں۔ درخواست میں الیکشن کمیشن، صوبائی الیکشن کمیشن، ڈی آر او کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں انتخابی حلقوں میں ووٹر لسٹوں میں رد و بدل کر کے فراڈ کیا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن کو ووٹ دوسرے حلقوں میں منتقل کرنے پر درخواستیں دیں، مگر شنوائی نہیں ہوئی۔

درخواست میں کہا گیا کہ ضمنی انتخاب کے حلقوں میں دوسرے حلقوں کے ووٹرز کو لسٹوں میں شامل کیا گیا۔

 پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ووٹر لسٹوں کو الیکشن ایکٹ اور رولز سے متصادم قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ 25 مئی کے نوٹیفکیشن سے پہلے کی ووٹر لسٹوں پر ضمنی انتخاب کروانے کا حکم دیا جائے، ضمنی انتخابات میں حکومتی مشینری کے بے دریغ استعمال کو بھی روکا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.