بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

موٹروے زیادتی کیس کے ملزمان کے ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع

لاہور کی سیشن عدالت نے موٹروے زیادتی کیس کے ملزمان عابد ملہی اور شفقت کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کر دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کی مصروفیت کے باعث ملزموں کو ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس کی جانب سےملزمان کے خلاف چالان پیش کیا جانا تھا۔

سیشن عدالت نے ملزمان عابد ملہی اور شفقت کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کر دی۔

عدالت نے ملزمان کو دوبارہ 2 فروری کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.