اتوار 18محرم الحرام 1445ھ6؍اگست2023ء

مون سون کے موسم میں آنکھوں کو انفیکشن سے کیسے محفوظ رکھا جائے؟

مون سون کے موسم میں اکثر بیماریوں میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے جن میں آنکھوں کا انفیکشن بھی شامل ہے۔

شدید بارشوں کے دوران مرطوب موسم بیکٹیریا اور وائرس کو بڑھنے اور پھیلنے کے لیے ایک سازگار ماحول فراہم کرتا ہے جس کی وجہ سے آنکھوں کے انفیکشن کے کیسز بھی سامنے آتے ہیں۔

اس انفیکشن کی وجہ سے آنکھیں سوزش کا شکار ہوجاتی ہیں اور آنکھوں کا سفید نظر آنے والا حصّہ سرخ رنگ کا نظر آنے لگتا ہے۔ 

1-آنکھوں کا سرخ ہونا

2- آنکھوں میں سوجن اور خارش

3- آنکھوں میں درد محسوس ہونا

4-آنکھوں سے پانی خارج ہونا

5-دھندلا پن 

6- آنکھوں میں روشنی پڑنے سے تکلیف ہونا

1- ہر 2 گھنٹے بعد ہاتھ دھوئیں یا سینیٹائز کریں۔

2- اپنی آنکھوں کو ہاتھ لگانے سے گریز کریں۔

3- آنکھوں کے انفیکشن میں مبتلا شخص سے دوری اختیار کریں جب تک کہ اس کی آنکھوں سے پانی کا اخراج بند نہ ہوجائے۔

4- آنکھوں کے انفیکشن میں مبتلا شخص کے استعمال کیے ہوئے تولیے، رومال کو استعمال نہ کریں اور نہ ہی اس کے بستر پر لیٹیں۔

5- آنکھوں کے انفیکشن میں خود سے کوئی دوا نہ لیں بلکہ ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.